ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اکھلیش یادو کی 8ویں کابینہ توسیع کل، گایتری پھر بنیں گے وزیر

اکھلیش یادو کی 8ویں کابینہ توسیع کل، گایتری پھر بنیں گے وزیر

Sat, 24 Sep 2016 19:44:53    S.O. News Service

لکھنؤ،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے چل رہی سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اکھلیش کابینہ کی آٹھویں توسیع 26ستمبر کو ہوگی۔کابینہ سے نکالے گئے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کی واپسی طے ہے۔ضیاء الدین رضوی بھی نئے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔گورنرہاؤس میں پیر کو جن وزراء کو حلف دلایاجائے گا۔ان میں گایتری پرجاپتی کے ساتھ بلیا کے ضیاء الدین رضوی کا نام تقریبا طے ہے،ساتھ ہی اکھلیش یادو کابینہ سے ہٹائے گئے وزراء میں سے دو کو دوبارہ وزیر بنائے جانے کی امید ہے۔وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے 17ستمبر کو گورنر کو خط بھیج کر وزراء کو حلف دلانے کی درخواست کی تھی۔گورنر کی طرف سے حلف برداری کی تقریب کیلئے 26ستمبر کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد سے وزیر کے عہدہ حاصل کرنے کیلئے لابنگ تیز ہو گئی ہے۔ایس پی ذرائع کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو وزیر کے عہدے سے برخاست گایتری پرساد پرجاپتی کے ساتھ ہی 27جون کو ہی وزیر نامزد کئے گئے ضیاء الدین بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے۔کابینہ میں خالی ایک جگہ کے لئے شوکات اوجھا، راج کشور سنگھ اور منوج پانڈے میں زور آزمائی شروع ہو گئی ہے۔


Share: